ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال : نوجوان لڑکی نے تالاب میں کود کر خود کشی کرلی

بنٹوال : نوجوان لڑکی نے تالاب میں کود کر خود کشی کرلی

Mon, 11 Oct 2021 19:02:03    S.O. News Service

مینگلور 11/اکتوبر (ایس او نیوز) قریبی علاقہ وٹلا میں نیشمیتا نامی 22 سالہ لڑکی نے تالاب میں کود کر خود کشی کرلی ۔

بتایا جاتا ہے کہ  دانتوں کے دواخانہ میں ملازمت کرنے والی  نیشمیتا اتوار کی شام سے لاپتہ ہوگئی تھی ۔ گھر والے جب اسے تلاش  کرنے میں ناکام ہوگئی تو پولیس کے پاس گم شدگی کی رپورٹ درج کروائی گئی ۔ 

پتہ چلا ہے کہ پیر کی صبح کو اس کی لاش قریبی تالاب سے برآمد ہوئی ۔ تالاب کے پاس اس کا موبائل فون اور ایک ڈیتھ نوٹ بھی دستیاب ہوا ہے ۔ پتہ چلا ہے کہ اس ڈیتھ نوٹ میں کچھ لوگوں کا نام اور تذکرہ درج ہے، جس کی تفصیل ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔ 

وٹلا پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔


Share: